آسٹریلیا نے بھارت کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں 10 وکٹوں سےروند ڈالا

Dec 08, 2024 | 11:03:AM

(24 نیوز)آسٹریلیا نے ایڈ یلیڈ میں کھیلے جانے والے پنک بال ٹیسٹ  میچ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔بھارت کی جانب سے دیئے گئے 19 رنز کے ہدف کو آسٹریلیا نے با آسانی 10 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔

بارڈ اینڈ گواسکر ٹرافی کے دوسرے ٹیسٹ میچ کا فیصلہ تیسرے روز کے پہلے سیشن میں ہی سامنے آگیا ۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں شکست کےبعد بہترین کم بیک کر کے دوسرے ٹیسٹ میں 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اور 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1،1 سے برابر کر دی۔

دوسری ٹیسٹ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، مہمان ٹیم پہلی اننگز میں 180 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

 آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 337 رنز بنائے تھے اور بھارت پر 157 کی برتری حاصل کر لی تھی۔دوسری اننگز میں بھی بھارتی بیٹرز بڑا سکور نہیں بنا سکیں اور بھارتی ٹیم دوسری اننگز میں بھی 175 بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

واضح رہے کہ 5 میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ہے، پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔

ٹریوس ہیڈ کو شاندار سنچری سکور کر نے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزیدخبریں