عالمی اردو کانفرنس کا آج آخری روز، گورنر سندھ مہمان خصوصی ہونگے

ایک اور عالمی کانفرنس کامیابی کے ساتھ ختم ہو رہی جسےعوام نے بہت پسند کیا،صدر آرٹس کونسل احمد شاہ 

Dec 08, 2024 | 11:17:AM
 عالمی اردو کانفرنس کا آج آخری روز، گورنر سندھ مہمان خصوصی ہونگے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصیٰ شیخ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام چار روزہ سترہویں عالمی اردو کانفرنس جشن کراچی آب و تاب ے جاری ہے،کانفرنس کے آخری روز کی تیاریاں اپنے عروج پر  ہیں۔

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 4روزہ سترہویں عالمی اردو کانفرنس کے آخری روز کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں،اردو کانفرنس کے آخری روز 19سیشینز منعقد ہونگے۔

کانفرنس کی اختتامی تقریب آج شام سات بجے وائے ایم سی گراؤنڈ میں منعقد ہو گی۔

سترہویں عالمی اردو کانفرنس جشن کراچی کی اختتامی تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری مہمان خصوصی ہونگے۔

 صدر آرٹس کونسل احمد شاہ نے کہا کہ ایک اور عالمی کانفرنس کامیابی کے ساتھ ختم ہو رہی ہے۔ کانفرنس کو کراچی کے عوام نے بہت پسند کیا ہے۔   

 انہوں نے کہا کہ جشن کراچی منانے کا مقصد دنیا کو کراچی کا اصل چہرہ دیکھانا تھا کہ کراچی پرامن شہر ہے ۔