(24 نیوز)آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاج رنگ لے آیا ، حکومت نے متنازع صدارتی آرڈیننس واپس لے لیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
صدارتی آرڈیننس کے تحت بغیر اجازت جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کی گئی تھی جس کیخلاف عوامی ایکشن کمیٹی نے ہڑتال کر رکھی تھی۔
آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے حکومت آزاد کشمیر کو پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر آرڈیننس فوری واپس لینے کی ہدایت کی تھی۔ صدر آزاد کشمیر نے وزیرِ اعظم انوار الحق کو اس حوالے سے خط بھی لکھا تھا۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس گزشتہ روز زرداری ہاؤس کراچی میں منعقد ہوا تھا، جس میں پارلیمانی پارٹی نے صدارتی آرڈیننس کو مسترد کر دیا تھا ۔