لاہور میں گل داؤدی کی نمائش آب و تاب سے جاری

Dec 08, 2024 | 12:56:PM
لاہور میں گل داؤدی کی نمائش آب و تاب سے جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ثمرہ فاطمہ)لاہور کےجیلانی پارک میں گل داؤدی کی نمائش عروج پر ، نمائش میں دو سوسے زائد مختلف اقسام کے پھول شہریوں کی توجہ کا مرکز  بنے ہوئے ہیں ،شہریوں کی بڑی گل داؤدی نمائش دیکھنے پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق باغوں کے شہر میں رنگوں اور گلوں کی بہار، جیلانی پارک میں منعقدہ گل داؤدی نمائش پوری آب و تاب سے جاری ہے،نمائش میں دو سے زائد مختلف اقسام کے پھول لوگوں کی توجہ کا مرکزہیں ،بیرون ملک سے آئے لوگ بھی پھولوں  کے سحر میں گرفتار ہیں۔

نمائش میں پاکستانی پرچم، تتلیوں کے ماڈلز کو بھی پھولوں سے سجایا گیا،اونٹ اور بگھی سے بنے ماڈلز پاکستانی ثقافت کی عکاسی کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا نے بھارت کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں 10 وکٹوں سےروند ڈالا