(راؤ دلشادحسین) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سربراہ مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے اہم ملاقات کی ہے جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی سربراہ میاں نواز شریف کو دورہ سعودی عرب سے متعلق آگاہ کیا،انہوں نے میاں نواز شریف کو مولانا فضل الرحمان کے مدارس بل پر بھی اعتماد میں لیا۔
یہ بھی پڑھیں:سول نافرمانی کال مضحکہ خیز،جو مرضی کرلو تمہاری دال نہیں گلنی، عطا تارڑ
دونوں رہنماؤں نے جاتی امراء میں والدین کی قبروں پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔