انٹرنیٹ سروس آج بھی متاثر، آئی ٹی سیکٹر شدید مشکلات کا شکار

Dec 08, 2024 | 14:59:PM
 انٹرنیٹ سروس آج بھی متاثر، آئی ٹی سیکٹر شدید مشکلات کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار سست روی کا شکار ہے، سوشل میڈیا ایپلی کیشنز فیس بک، انسٹاگرام اور وٹس ایپ کی سروسز متاثر ہوئی ہیں۔

انٹر نیٹ کی سست رفتار کے باعث انٹرنیشنل کلائنٹ خراب ہونے سے آئی ٹی سیکٹر مشکلات سے دو چار ہے۔

ذرائع کے مطابق صارفین کو تصاویر، وائس نوٹ اور ویڈیوز اَپ لوڈنگ اور ڈاؤن لوڈنگ میں مشکلات کا سامنا ہے، صارفین وی پی اینز کے ذریعے سوشل میڈیا ایپلی کیشنز استعمال کرنے پر مجبور ہیں، متعدد شہروں میں وی پی این کے ذریعے بھی صارفین کو سوشل میڈیا سروس تک رسائی مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  میٹرو سروس پھر بند

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائر وال ٹیسٹنگ کے دوسرے مرحلے کی وجہ سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی ہے فائر وال کی وجہ سے ایپس سست روی کا شکار ہیں۔ میسیجز اپ لوڈ یا ڈاؤن لوڈ ہونے میں مسائل ہیں اور ڈیلیوری بھی تاخیر سے ہو رہی ہے جبکہ انٹرنیشنل کلائنٹ بھی خراب ہونے سے آئی ٹی سیکٹر کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔