ڈپریشن کے باعث تین بارخودکشی کرنے کی کوشش کی، ثروت گیلانی

کمرے میں لگے پنکھے کو دیکھ کر سوچتی تھی کہ پنکھا میرا وزن برداشت نہیں کر پائے گا اور گر جائے گا

Dec 08, 2024 | 16:14:PM
ڈپریشن کے باعث تین بارخودکشی کرنے کی کوشش کی، ثروت گیلانی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان ثروت گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ پوسٹ پارٹم ڈپریشن کے باعث انہوں نے کم سے کم تین بار اپنی زندگی کے خاتمے کی کوشش کی جبکہ کافی عرصے تک وہ تنہائی کا شکار بھی رہیں۔

ثروت گیلانی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں ذہنی صحت اور ڈپریشن سمیت بچوں کی پیدائش کے بعد ماؤں کو ہونےوالے پوسٹ پارٹم ڈپریشن پر بھی گفتگوکی۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ بیٹی کی پیدائش سے قبل ہی ڈپریشن کا شکار تھیں اور انہوں نے تین سال تک ماہرین کی خدمات لیں اور چار ماہرین کے بعد ایک ماہر نے ان میں ڈپریشن کی تشخیص کی،انہیں ماہرین کے پاس جانے کا فائدہ ہوا اور وہ ڈپریشن کے شکار تمام افراد کو ماہرین کے پاس جانے کا مشورہ دیں گی۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جو لوگ تھراپسٹ کی فیس ادا نہیں کر سکتے، وہ آن لائن مفت ذہنی صحت پر مشورے دینے والے پلیٹ فارمز تلاش کریں، کتابیں پڑھیں اور ذہنی صحت سے متعلق مختلف وسائل سے جاننے کی کوشش کریں۔

ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ ہر کسی کو سب سے پہلے اپنی ذات کا خیال رکھنا چاہیے، ہر کسی کو سمجھنا چاہیے کہ انہیں کون سی چیزوں اور باتوں سے مسائل ہوتے ہیں اور وہ کیسی باتوں پر خوش ہوتے ہیں، ہر کسی کو اپنے آپ کو خوش رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے، اگر کوئی بھی فرد خوش نہیں ہوگا تو وہ درست انداز میں زندگی کو آگے نہیں بڑھا پائے گا، وہ دوسروں کے لیے بھی مسائل پیدا کرے گا۔

ثروت گیلانی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے تین بار خودکشی کرنے کی کوشش کی، وہ کمرے میں لگے پنکھے کو دیکھ کر سوچتی تھیں کہ پنکھا ان کا وزن برداشت نہیں کر پائے گا اور گر جائے گا،اسی طرح وہ ڈرائیونگ کے دوران یہ سوچتی رہتی تھیں کہ وہ کتنی تیزاسپیڈ سےگاڑی درخت یا کھنبے سے جاکر ٹکرائیں تو وہ براہ راست مر جائیں گی،وہ چاہتی تھیں کہ انہیں سکون کی موت ملے، انہیں ایکسیڈنٹ کے دوران تکلیف وغیرہ نہ ہو، بس براہ راست موت کی نیند سو جائیں۔

 اس سے قبل بھی ثروت گیلانی بتا چکی ہیں کہ بیٹی کی پیدائش کے بعد وہ پوسٹ پارٹم ڈپریشن کا شکار ہوئیں تو نوزائیدہ بیٹی کو مارنا چاہتی تھیں۔