ملکہ کوہسار نے برف کی چادر اوڑھ لی، مزید بارش کی بھی پیشگوئی

Dec 08, 2024 | 16:34:PM
ملکہ کوہسار نے برف کی چادر اوڑھ لی، مزید بارش کی بھی پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مری میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری، ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا  کی مری انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات ۔

تفصیلات کے مطابق ملکہ کوہسار میں بارش اور برف باری کا سلسہ شروع ہوگیا ہے ،آئندہ 24 گھنٹوں  تک مزید بارش و برف باری کے امکانات ہیں،ڈی جی نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے، بارش اور برف باری کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوسکتی ہے ،ہیوی مشینری کے استعمال سے برف کو ساتھ ساتھ ہٹایا جائے، شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے۔

مزید پڑھیں:برطانیہ میں طوفان "ڈراگ" کے باعث ہزاروں افراد بجلی سے محروم 

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ سیاحوں کو موسم کی مناسبت سے سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ،مری میں سیاحوں کی رہنمائی کے لیے 13 فسیلیٹیشن مراکز قائم ہیں،سیاحوں سے گزارش ہے کہ موسم کی صورت حال کا جائزہ لے کر سفرپر نکلیں،مری ملکہ کوہسار ہے ، کوشش ہے کہ کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہو،انہوں نے مزید کہا کہ تمام ادارے عوام الناس کی خدمت میں مصروف ہیں،شہری احتیاط کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔