شام کی صورتحال کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی بیان سامنے آگیا

Dec 08, 2024 | 18:11:PM
شام کی صورتحال کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی بیان سامنے آگیا
کیپشن: ڈونلڈٹرمپ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شام میں ہونے والی حالیہ صورتحال اور صدر بشار الاسد کے ملک سے فرار ہونے کے بعد نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔

شامی باغی تنظیم حیات التحریر الشام کی جانب سے چند روز کے دوران ملک کے اہم شہروں پر قبضہ کرنے کے بعد آج دارالحکومت دمشق کا کنٹرول سنبھالا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو شام جنگ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، میں اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکا کی شام جنگ میں شمولیت کو ختم کر دوں گا۔ٹرمپ نے متعدد ٹوئٹس میں کہا ہے کہ امریکا کو شام میں ملوث نہیں ہونا چاہیے۔ شام ہمارا دوست نہیں، انہیں لڑنے دو، اس گندے کھیل میں ملوث نہ ہوں۔ 

یہ بھی پڑھیں:ایک اور معروف اداکارہ نے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہنے کا عندیہ دیدیا

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ بشار الاسد روس کی حمایت ختم ہونے کے بعد شام سے بھاگ گیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے 3 بار روس کا نام لیتے ہوئے کہا کہ بشار الاسد کا حمایتی ولادیمیر پیوٹن بھی اب انہیں بچانے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا۔

بعد ازاں صدارتی الیکشن جیتنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلا دورہ فرانس کا کیا۔ یوکرین کے صدر زیلنسکی اور فرانسیسی صدر میکرون سے ملاقات کی۔ یوکرین جنگ سمیت عالمی تنازعات پر بات چیت کی گئی تاہم بات چیت کے لیے کسی ایجنڈے کا اعلان نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب شامی باغیوں کے رہنما حیات تحریر الشام کے سربراہ ابومحمد الجولانی نے بیان میں کہا کہ شام میں سیاہ دور کا خاتمہ کرنے کے بعد نیا عہد شروع ہوگیا ہے، شام کی تمام سرکاری، غیر سرکاری املاک اور تنصیبات کا تحفظ کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جیلوں سے تمام سیاسی قیدیوں کو بھی رہا کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:انڈر19ایشیا کپ فائنل؛بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کا فیصلہ آ گیا