آسٹریلیا سے شرمناک شکست نے 2 بھارتی کھلاڑیوں کا کیریئر داؤ پر لگادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)آسٹریلیا کے ہاتھوں دوسرے ٹیسٹ میچ میں بدترین شکست کے بعد بھارت کے کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کا کیرئیر ختم ہوتا دکھائی دینے لگا۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی تاہم اس میچ میں روہت شرما اور ویرات کوہلی اپنے بلے بازی سے رنز اسکور کرنے میں بری طرح ناکام رہے۔
بھارت کی شرمناک شکست کے بعد بھارتی شائقین روہت شرما اور گوتم گمبھیر پر برہم ہو گئے اور اس شکست کا ذمہ دار کوچ کپتان جوڑی کو ٹھہرایا۔
شائقین نے بی سی سی آئی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا کہ آسٹریلیا کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کی ذمہ داری کون لے گا؟۔
یہ بھی پڑھیں:انڈر19 ایشیا کپ : بنگلہ دیش نے بھارت کو فائنل میں شکست دے دی
ادھر مداحوں نے سینئر کرکٹرز روہت شرما اور ویرات کوہلی پر شدید تنقید کی ہے جبکہ انہیں ٹیم سے باہر کرنے کا مطالبہ بھی زور پکڑ رہا ہے۔
ایڈیلیڈ ٹیسٹ میچ میں روہت شرما 3 اور 6 جبکہ ویرات کوہلی 7 اور 11 رنز بناسکے تھے۔
خیال رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارتی بیٹرز آسٹریلوی بالرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی تھی، پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم 180 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔
بعدازاں آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں ٹریوس ہیڈ کی سینچری کی بدولت 337 رنز بنائے اور 157 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔
دوسری اننگز میں انڈین ٹیم کوئی خاص پرفارمنس نہ دے سکی اور ہندستانی ٹیم کے بڑے بڑے نام آسٹریلوی بولرز کے سامنے بے بس نظر آئے اور محض 175 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
آسٹریلیا کو جیت کے لیے بھارتی ٹیم نے 19 رنز کا ہدف دیا جو کینگروز نے بغیر وکٹ گنوائے حاصل کرلیا۔