پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد نہیں ہونا چاہیئے, سابق کپتان راشد لطیف

Dec 08, 2024 | 18:30:PM
 پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد نہیں ہونا چاہیئے, سابق کپتان راشد لطیف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راحیل بیگ) سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم  راشد لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان میں اب چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد نہیں ہونا چاہیئے,اس سے قبل کہ آئی سی سی  منع کردے آپ از خود ہی انکار کردیں۔ 

کراچی میں اردو کانفرنس مین اظہار خیال کرتے ہوئے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی اور بی سی سی آئی آپس میں ملے ہوئے ہیں,انہیں موقع مل گیا پاکستان کیساتھ کھیلنے کا،اتنے نیچے جاکر اب ہمیں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی نہیں کرنی چاہیے.

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اربوں روپوں سے  سٹیڈیم بنائے جارہے ہیں,  اربوں روپے گراس روٹ لیول پر خرچ کرنے کی ضرورت ہے،خواتین کرکٹ پر بھی توجہ دینی کی ضرورت ہے ,ہمارا المیہ ہے کہ پاکستان میں خواتین کا کوئی کرکٹ سٹیڈیم موجود نہیں۔ 

 راشد لطیف کا مزید کہنا تھا کہ مشتاق محمد پاکستان کرکٹ ٹیم کے سب سے عظیم کپتان تھے,مشتاق محمد نے کپتان بنائے اور کھلاڑی بھی بنائے,جاوید میانداد مشتاق محمد کی پرچھائی ہیں۔ 
ہاکی اولمپیئن اصلاح الدین صدیقی  اور جوریہ خان نےبھی اردو کانفرنس میں اظہارِ خیال کیا،اولمپئین اصلاح الدین کا کہنا تھا کہ  کرا چی اب پہلے جیسا نہیں رہا،ہاکی میں پرچی سسٹم کا خاتمہ ہونا چاہئے،میرٹ پر ٹیم کا انتخاب ہو تو ہماری ہاکی ٹیم 4سال میں وننگ ٹریک پر آجائیگی،پرچی اتنی مضبوط ہوتی ہے کہ آپ منع نہیں کرپاتے،میں نارتھ ناظم آباد میں اپنی ہاکی اکیڈمی چلا رہا ہوں،ڈھائی سو بچوں کو ہم فری آف کاسٹ ہاکی سکھارہے ہیں،پاکستان نے مجھے بہت کچھ دیا اب ہمارا فرض ہے ہم  اس ملک کیلئے کھلاڑی تیار کریں،سفارشی کلچر کے خاتمے کے بغیر ہماری ہاکی آگے نہیں جاسکتی ۔ 

سابق کپتان ویمین کرکٹ ٹیم  جویریہ خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میرا تعلق کالا ڈھاکہ سے ہے،وہاں کا لائف  سٹائل بلکل مختلف ہے ،کھیل آپ کی آنا کو توڑتا ہے،میں اب کوچنگ کی طرف جانا چاہتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں :  انڈر19 ایشیا کپ : بنگلہ دیش نے بھارت کو فائنل میں شکست دے دی