طلاق کے بعد اے آر رحمان کی میوزک انڈسٹری سے وقفے کی خبروں پر بیٹی کا اہم بیان آگیا

Dec 08, 2024 | 18:41:PM
طلاق کے بعد اے آر رحمان کی میوزک انڈسٹری سے وقفے کی خبروں پر بیٹی کا اہم بیان آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مشہور موسیقار اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان نے اپنے والد کے کیریئر بریک لینے کے حوالے سے چلنے والی خبروں پر اہم بیان دے دیا۔ 

  خدیجہ  نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابقہ ٹوئٹر) پر ان خبروں کو افواہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ایسی بے بنیاد افواہیں پھیلانے سے گریز کریں،خدیجہ نے اپنی پوسٹ میں کہا، "براہ کرم ایسی بے کار افواہیں پھیلانے سے گریز کریں " یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی جب خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اے آر رحمان اپنی اہلیہ سائرہ بانو سے علیحدگی کے بعد ایک سال کا وقفہ لے رہے ہیں۔

اے آر رحمان نے 19 نومبر کو اپنی علیحدگی کی خبر کا اعلان کیا تھا  جس میں انہوں نے گہرے جذبات کا اظہار کیا، انہوں نے لکھا:"ہم30 سال مکمل کرنے کی امید رکھتے تھے، لیکن کچھ چیزیں غیر متوقع انجام تک پہنچتی ہیں، یہ ایک نازک باب ہے لیکن اس شگاف میں بھی ہم معنی تلاش کر رہے ہیں، ہمیں اس مشکل وقت میں پرائیویسی کا احترام دیں۔ 

سائرہ بانو کے وکیل وندنا شاہ نے کہا، "یہ فیصلہ کئی سالوں کی جذباتی کشیدگی کے بعد کیا گیا ہے،دونوں نے ایک دوسرے سے گہری محبت کی ہے لیکن کشیدگی اور اختلافات نے ان کے درمیان ایسا فاصلہ پیدا کر دیا جو ختم نہیں ہو سکتا۔ 

یہ جوڑا 1995 میں چنئی میں شادی کے بندھن میں بندھا تھا اور تقریباً 30 سال سے ساتھ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ماورا حسین کاایل ایل بی کی ڈگری کارآمد بنانے کیلئے اداکاری کو خیرباد کہنے کا اشارہ