بیٹیوں کو نکاح کے بعد موبائل فون دیا، شاہد آفریدی

Dec 08, 2024 | 18:48:PM
بیٹیوں کو نکاح کے بعد موبائل فون دیا، شاہد آفریدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو سوشل میڈیا سے دور رکھیں، انہوں نے اپنی بیٹیوں کو نکاح کے بعد موبائل فون دیا۔

کراچی میں عالمی اردو کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں کو ٹک ٹاک سے نکال کر اصلی دنیا میں لائیں،شاہد آفریدی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر آج کل کوئی کسی کے بارے میں کچھ بھی کہہ سکتا ہے، جودل چاہے کہیں مگر اپنے الفاظ کا چناؤ درست رکھیں، آپ ڈاکٹر اور انجینئر ہوں لیکن آپ کی تربیت اچھی نہیں تو کوئی فائدہ نہیں۔

شاہین آفریدی کو داماد بنانے کے حوالے سے شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین کی فیملی نے اس کے اوپر شیروں والی نظر رکھی تھی اور اس کی تربیت اچھی ہوئی تھی، میری اور شاہین کی فیملی کے بڑے آپس میں ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ شاہین جن کے ساتھ کھیلتا تھا اور جن کوچز کی نگرانی میں وہ کھیلا سب نے اس کی کافی تعریف کی تھی،شادی کیلئے لڑکے کی انکوائری کرنا ضروری تھا کیونکہ لڑکا اچھا ہونا چاہئے اور لڑکی بھی اچھی ہونی چاہئے تاکہ ملک کیلئے ایک اچھی نسل تیار ہو۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ ملک چلانے کی بات ہے، سارے بیٹھتے ہیں، ملک کو لے کر چلتے ہیں  اگر آپ کی نیت ہے تو ملک کو لے کے چلو، اگر میری نیت یہ ہے کہ میں تو بالکل ٹھیک ہوں، سامنے والا چور، ڈاکو ہے، ایسا ہو نہیں سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: طلاق کے بعد اے آر رحمان کی میوزک انڈسٹری سے وقفے کی خبروں پر بیٹی کا اہم بیان آگیا