(ویب ڈیسک) مشہور کامیڈین کپل شرما نے اپنے شو ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے دوسرے سیزن کے فائنل کا اعلان کردیا ہے،شو کا آخری میں اداکار ورون دھون پول ڈانس کرتے ہوئے مداحوں کو تفریح فراہم کریں گے۔
ریلیز کیے گئے پرومو میں ریکھا کے ساتھ ایک خصوصی ایپی سوڈ کی جھلک دکھائی گئی ہے جس میں کپل نے انکشاف کیا کہ آخری قسط اگلے ہفتے نشر ہوگی،اس قسط میں ورون دھون کے ساتھ بےبی جون فلم کے پروڈیوسر ایٹلی، ڈائریکٹر کیلیس اور اداکارائیں وامیکا گبی اور کیرتی سریش بھی شامل ہوں گی۔ پرومو کے مطابق، ورون دھون کا پول ڈانس مداحوں کے لیے سب سے زیادہ دلچسپ لمحہ ثابت ہوگا۔
سیزن وقفے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے، کپل کی ٹیم کے ممبران آرچنا پورن سنگھ، سنیل گروور، اور راجیو ٹھاکر نے انٹرویو میں بتایا کہ یہ وقفہ نیٹ فلکس کی پالیسی کا حصہ ہے۔
آرچنا نے کہا، "یہ نیٹ فلکس کا فارمیٹ ہے کہ وہ سیزن کی شکل میں شو پیش کرتے ہیں " راجیو نے مذاقاً کہا، "ہم کام کرنے کے عادی ہیں لیکن نیٹ فلکس شاید نہیں ہمیں ہفتے میں دو بار کام کرنے دیں!" سنیل نے مزید کہا، "یہ فارمیٹ ایسا ہی ہے کہ 13 اقساط کے بعد وقفہ دیا جاتا ہے۔"
اس سیزن میں کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی جن میں عالیہ بھٹ، کرن جوہر، گووندا، شکتی کپور، ریکھا، ودیا بالن، کرشمہ کپور، جونیئر این ٹی آر، روہت شرما، اور سوریہ کمار یادو شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : طلاق کے بعد اے آر رحمان کی میوزک انڈسٹری سے وقفے کی خبروں پر بیٹی کا اہم بیان آگیا