بیرسٹر گوہر نے علیمہ کا عمران خان کی رہائی سے متعلق دعویٰ جھٹلا دیا

Dec 08, 2024 | 19:07:PM
بیرسٹر گوہر نے علیمہ کا عمران خان کی رہائی سے متعلق دعویٰ جھٹلا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کی جانب سے اُن کی رہائی کے دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ علیمہ خان کی جانب سے حکومت اور اپنے مذاکرات کے بیان پر کہا کہ میرا 24 نومبر یا اس سے قبل حکومت سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ علیمہ خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ قافلے پہنچ گئے تو حکومت دباؤ کا شکار ہو گئی تھی، حکومت نے دباؤ میں آکر بیرسٹر گوہر کو عمران خان سے ملاقات کے لیے جیل بھجوایا اور کہا تھا انہیں 20 دن کے اندر رہا کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو خطرہ، گنڈا پور مولا جٹ کی سیاست کر رہے ہیں: فیصل واوڈا

جب بیرسٹر گوہر سے علیمہ خان کے اس بیان کے حوالے سے سوال کیا گیا تو بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میں نے نہ تو رہائی سے متعلق کوئی بات کی نہ ذکر کیا، حکومت نے کبھی بھی بانی پی ٹی آئی کی 20 دن میں رہائی کا وعدہ نہیں کیا، دھرنا ختم کرنے کے بدلے بانی پی ٹی آئی کی 20 دن میں رہائی کی بات غلط ہے۔