وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازآٹھ روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راودلشاد ) کمیونسٹ پارٹی کی خصوصی دعوت پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازآٹھ روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکا بیجنگ ائیرپورٹ پہنچنے پر پر تپاک استقبال کیا گیا، بیجنگ ایئر پورٹ پہنچنے پرانہیں گلدستہ پیش کیا گیا، سینیٹر پرویز رشید،وزیر مریم اورنگزیب،وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری،وزراء بلال اکبر،عاشق کرمانی اور دیگر بھی ہمراہ تھے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کے استقبال کیلئے کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے 6 اعلیٰ عہدیدار ایئر پورٹ پر موجود تھے،چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی اور ان کی اہلیہ نے بھی خیر مقدم کیا، پاکستانی سفارت خانے کے دیگر افسران نے بھی پنجاب کے وفد کے استقبال کیلئے ایئر پورٹ پر موجودتھے۔
کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لن تاؤ، قونصلر ساؤتھ ایشین افیئرمسز لی جین یاؤن، بیورو آف ساؤتھ ایسٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر چن ژاینبو ساؤتھ ایشین افیئر اتاشی، سینگ گویو اور مس چن یو بو اور مس ژؤ چن یو نے استقبال کیا جبکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے اعلیٰ سطح وفد سے ملاقات بھی کی۔
سربراہ چینی وفد نے وزیر اعلیٰ مریم نواز اور ان کے وفد کی آمد پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ اداکیا۔
وزیر اعلیٰ مریم کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی بلندی کی انتہاؤں کی طرف گامزن ہے،چین کے اشتراک سے پنجاب کو اقتصادی اور معاشی بلندیوں پر لیجانا چاہتے ہیں،پنجاب اور پنجاب کے عوام کی طرف سے اہل چین کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے8 روزہ دورے کی سرکاری مصروفیات کا آغاز کل سے ہوگا، اس دوران وہ چین کے ہسپتال،سکول اور دیگر اداروں کے دورے بھی کرینگی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کو بڑا جھٹکا، بنگلا دیش نے ٹیلی کام معاہدہ منسوخ کردیا