ہڑتال کی کال واپس، آزادکشمیر میں معمولات زندگی معمول پر آنا شروع

Dec 08, 2024 | 20:06:PM

(سفیررضا)آزادکشمیر میں ہڑتال کی کال واپس ہونے کے بعد معمولات زندگی معمول پر آنا شروع ہو گئے،سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں،کاروباری مراکزاور دکانیں گئیں۔

آزادکشمیر کے وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید،  وزیر پی ڈی او چودھری رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان معاملات خوش اسلوبی سے طے پاگئے ہیں،حکومت نے صبرو تحمل سے کام لیا،  تین روز کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، حکومت نے ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو تسلیم کرلیا ،آزادکشمیر حکومت نے جمہوری روایات کی پاسداری کی۔

پیرمظہر سعید نے کہاکہ باشعور عوام نے بھارت کا منفی پروپیگنڈہ مسترد کردیا،کشمیری عوام کا پاکستان کے ساتھ روح کا رشتہ ہے،بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں عوام پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے۔

وزیر پی ڈی او چودھری رشید نے کہاکہ  حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد آزاد کشمیر میں ہڑتال ختم ہو گئی ہے اور نظام زندگی معمول پر آنا شروع ہو گئے ہیں۔

مزیدخبریں