محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے موسم کی صورتحال کے حوالے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورسرد ی کی لہر کے زیر اثر رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے ۔
سوموار کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہے گاتاہم صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے کا امکان ہے۔
خیبر پختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے تاہم مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان اور ایبٹ آباد میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہو سکتی ہے،خیبرپختونخوا کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں کُہرا پڑنے کی توقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے،سکھر، کشمور، جیکب آباد اور گر دو نواح میں بعض مقامات پر صبح کے اوقات میں ہلکی دُھندچھائے رہنے کی توقع ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد ہوائیں چلنے کے علاوہ پہاڑی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ ، اسکردو، قلات منفی 07 ،گوپس منفی 06، گلگت ، کالام ، استور منفی 04،بگروٹ ، دیر اور مالم جبہ میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 2025 کے رنگ کا اعلان، کیا آپ اس کو پسند کریں گے؟