سائرہ بانو کی بگڑتی صحت کے حوالے سے تشویشناک خبر آگئی

Dec 08, 2024 | 22:25:PM

(ویب ڈیسک )مشہور اداکارہ سائرہ بانو کی صحت کے حوالے سے تشویشناک خبر سامنے آئی ہے۔ 

رپورٹس کے مطابق، 80 سالہ اداکارہ کو اکتوبر 2024 میں نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد اب ان کی ٹانگ میں خون کے دو لوتھڑے بننے کی اطلاع ملی ہے۔

ذرائع کے مطابق، سائرہ بانو گھر کے اندر چل پھر سکتی ہیں، مگر شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کی صحت کے یہ مسائل ان کے شوہر، لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی 2021 میں وفات کے بعد مزید پیچیدہ ہو گئے ہیں۔

اپنی صحت کی مشکلات کے باوجود، سائرہ بانو نے اپنے شوہر کو شادی کی سالگرہ پر ایک جذباتی خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں 58 سال قبل کی شادی کے ناقابل فراموش لمحات یاد کیے اور اپنے شوہر کے بغیر زندگی کے تین سال کو انتہائی مشکل قرار دیا۔

مزیدپڑھیں:"میرے پاس تم ہو"کا اختتام میری مرضی کے مطابق ہواتھا،ہمایوں سعید

مزیدخبریں