سابق شامی صدر بشارالاسد کس ملک میں ہیں؟پتہ چل گیا

Dec 08, 2024 | 23:07:PM
سابق شامی صدر بشارالاسد کس ملک میں ہیں؟پتہ چل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) شامی باغیوں کے ہاتھوں حکومت سے درکنار ہونے اور ملک سے فرار کے بعد غائب ہونے والے شام کے سابق صدر بشار السد کا آخر کار پتہ چل گیا۔ 

شام کے معزول صدر بشار الاسد  اور ان کا خاندان روس پہنچ گیا،روس نے بشار الاسد اور ان کے خاندان کو سیاسی پناہ دی،روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بشار الاسد اپنے خاندان کے ہمراہ ماسکو میں ہیں،روسی حکام نے ان کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق شامی صدر اور ان کے خاندان کو سیاسی پناہ(پولیٹیکل اسائلم) دی ہے۔ 

 یہ بھی پڑھیں: بشار الاسد سے کل شام آخری بار رابطہ ہوا تھا ، نہیں معلوم وہ کہاں گئے ؟ شامی وزیر اعظم