چیئرمین نیب نےمیگا کرپشن کیسز پر رپورٹ طلب کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال ے تمام بیوروز سے میگا کرپشن کیسز پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ہاؤسنگ سوسائٹی کیسز سے متعلق رپورٹ بھی ایک ماہ میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیب اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب میگا کرپشن مقدمات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔اپنے بیان میں چیئرمین نیب نے کہا تھا کہ بڑی مچھلیوں کیخلاف کیسز فائلوں میں ہرگز دبا کر نہ رکھے جائیں۔چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ مقررہ مدت کے اندر مقدمات تیار کرکے ریفرنس دائر کیا جائے اور کرپشن کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل یقینی بنایا جائے۔