(24نیوز)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کراچی میں وی وی آئی پیز کو کورونا ویکسین لگانا غلط ہے، ویکسین قوم کی امانت ہے جو ابھی صرف ہیلتھ ورکرز کو لگنی چاہیے۔
اسد عمرکا کہنا ہےکہ ہم کورونا ویکسین کے معاملہ پر خاموش تماشائی بن کرنہیں بیٹھ سکتے، ویکسین صوبائی حکومت کےکنٹرول میں دی گئی ہے، وی وی آئی پیزکو کورونا ویکسین لگانا غلط ہے۔ان کا کہنا ہےکہ ابھی تک وزیراعظم ،وزرا اوران کے خاندان نے ویکسین نہیں لگوائی۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کے معاملے سے ان کا کوئی تعلق نہیں ، ویکسین لگانے کے لئے کسی سے کوئی سفارش نہیں۔ بیٹی اور داماد نے اپنے دوستوں کے کسی گروپ کے ساتھ مل کر ویکسینیشن کرائی ہے۔