(24نیوز) کورونا وائرس سے مزید 59 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کرگئی ۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 55 ہزار 511 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 82 لاکھ 24 ہزار 869 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار 149 نئے ٹیسٹ کئے گئےجن میں سے ایک ہزار 37 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 60 ہزار 935، سندھ میں 2 لاکھ 51 ہزار 47، خیبر پختونخوا میں 68 ہزار 531، بلوچستان میں 18 ہزار 869، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 916، اسلام آباد میں 41 ہزار 994 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 219 کیسز رپورٹ ہوئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 59 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار 26 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 900، سندھ میں 4 ہزار 119، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 957، اسلام آباد میں 480، بلوچستان میں 196، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 272 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
این سی او سی کے مطابق اب تک 5 لاکھ 11 ہزار 502 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 828 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔