جنوبی افریقہ کو شکست ،پاکستان کا کلین سویپ

Feb 08, 2021 | 09:54:AM
 جنوبی افریقہ کو شکست ،پاکستان کا کلین سویپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حسن علی کی دوسری اننگز میں بھی تباہ کن باؤلنگ،راولپنڈی ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان کے 370 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 274 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان نے جنوبی افریقا کو  95 رنز سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز میں  کلین سویپ کر لیا۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے پانچویں روز جنوبی افریقا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 127 رنز سے اپنی نامکمل  اننگز کا آغاز کیا تو حسن علی کی تیسری گیند پر بلے باز ڈاسن سکور آگے بڑھائے بغیر 48 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ جنوبی افریقہ کی تیسری وکٹ 135 رنزپرگری جب فاف ڈوپلیسی 5 رنزبناکرحسن علی کی گیندکا شکار بنے۔

ڈوپلیسی کے آؤٹ ہونے کے بعد مارکرم اور ٹمبا باووما کے درمیان 106 رنز کی اچھی شراکت قائم ہوئی اور اسی دوران مارکرم نے اپنی سنچری مکمل کی جبکہ باووما نے ففٹی بنائی۔ مارکرم 108 رنز بنا کر  حسن علی کا شکار بنے جبکہ باووما کو 62 رنز پر شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔حسن علی نے پروٹیز کپتان کوئنٹن ڈی کوک کو بھی پہلی ہی گیند پر آؤٹ کیا جبکہ جارج لنڈے کی وکٹ حاصل کر کے حسن علی نے اپنا پانچواں شکار کیا۔جنوبی افریقا کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 274 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور اس طرح پاکستان نے میچ 98 رنز سے جیت لیا۔پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 5 جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 4 اور یاسر شاہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی دوسری اننگز:

قبل ازیں  قومی ٹیم کی جانب سے جنوبی افریقا کے خلاف اوپننگ کرنے والے بلے باز دوسری اننگز میں بھی ناکام ثابت ہوئے۔ عمران بٹ 0، عابد علی 13، بابر اعظم 8، اظہر علی 33، فواد عالم 12، فہیم اشرف 29، یاسر شاہ 23، حسن علی 5 اور شاہین آفریدی 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری مکمل کی۔ اس دوران نعمان علی نے ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 97 رنز کی شراکت قائم کی۔ نعمان 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد رضوان 115 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں 15 چوکے شامل تھے۔ لیفٹ آرم اسپنر جارج لنڈے نے 5 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ کیشو مہاراج نے 3 اور کگیسو رباڈا نے 2 وکٹیں حاصل کی۔

جنوبی افریقا کی پہلی اننگز:

اس سے قبل پہلی اننگز میں جنوبی افریقا کے کپتان کوئنٹن ڈی کاک پہلی اننگز میں 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ویان ملڈر 33، جورج لنڈے 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ڈین ایلگر 15، وان ڈیر ڈاسن کو کھاتہ کھولے بغیر بولڈ ہوگئے۔ فاف ڈپلسی 17 رنز بنانے کے بعد فہیم اشرف کا شکار بنے، ایڈن مارکرم 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ٹمبا باوما 44 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ قومی ٹیم کی جانب سے حسن علی نے 5، نعمان علی، فہیم اشرف اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی پہلی اننگز:

قومی ٹیم پہلی اننگز میں ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد فہیم اشرف، کپتان بابراعظم اور فواد عالم کی ذمہ دارنہ بیٹنگ کی بدولت 272 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ بابراعظم 77 اور فواد عالم 45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ فہیم اشرف 78 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ عمران بٹ 15، عابد علی 6، اظہر علی 0، محمد رضوان 18 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ حسن علی، یاسر شاہ اور نعمان علی نے 8، 8 رنز سکور کیے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے انرج نورجی نے 5 اور کیشومہاراج نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔