چلی: پولیس فائرنگ سے آرٹسٹ کی ہلاکت پر مظاہرے، متعدد افراد زخمی

Feb 08, 2021 | 10:17:AM
چلی: پولیس فائرنگ سے آرٹسٹ کی ہلاکت پر مظاہرے، متعدد افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز) چلی میں پولیس فائرنگ سے ایک سٹریٹ آرٹسٹ کی ہلاکت کے بعد مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہونیوالی جھڑپوں کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

  غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت سینٹیاگو میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، مشتعل مظاہرین نے املاک کو بھی نقصان پہنچایا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ اندوہناک واقعہ سینٹیاگو کے جنوب میں واقع شہر  پینگوپلی میں پیش آیا جہاں پولیس کی فائرنگ سے سٹریٹ آرٹسٹ کی ہلاکت ہوئی۔پولیس نے سٹریٹ آرٹسٹ کی تلاشی لینی چاہی تو اس نے انکار کیا اور معاملہ تلخ کلامی تک پہنچ گیا اور اس دوران پولیس نے گولی چلا دی۔اس واقعے کی ویڈیو کو مقامی چینلز اور سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا۔جس کے بعد پولیس کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے اور مشتعل مظاہرین نے متعدد عمارتوں کو آگ لگا دی۔ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا ، جواب میں پولیس نے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ مقامی پولیس کا کہنا ہےکہ انہوں نے اپنی جان بچانے کے لئے دفاع میں فائرنگ کی۔مقامی شہریوں نے پولیس اصلاحات کا مطالبہ کیا اور فائرنگ کی مذمت کی۔