ملزم نے سزا سے بچنے کیلئے خاتون جج کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے !!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)فلوریڈا میں چوری کے الزام میں پکڑےگئے شخص نے خاتون جج کودیکھتے ہی کہا آپ بہت خوبصورت اور پیاری ہیں۔ملزم کی جج کو مسکا لگانے کی کوشش ناکا م ہو گئی۔
زوم لنک پر کیس سماعت کے دوران چوری کے ملزم نے خاتون جج کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ بہت خوبصورت ہیں۔خاتون جج بلیک مون نے مسکراتے ہوئے ملزم کو جواب دیا کہ تعریف کرنے کا شکریہ لیکن یہ تعریف کیس میں آپ کے کسی کام نہیں آ سکتی۔
NICE TRY: A defendant tried to flirt with a South Florida judge during his bond court appearance this morning -- but he didn't get very far ???? FULL VIDEO: https://t.co/O0O04MTVlC pic.twitter.com/NhSkX81Ix0
— FOX 13 Tampa Bay (@FOX13News) February 5, 2021
خاتون جج نے مزید کہا کہ مسکا کسی اور کو لگانا یہاں یہ نہیں چلے گا۔ جرم ثابت ہونے ملزم پر 5000 ڈالر جرمانہ عائد کر دیا۔