(24نیوز)پیپلزپارٹی نے سینٹ ٹکٹوں کے فیصلوں کے لئے پارلیمانی بورڈ قائم کر دیا۔سابق صدر آصف علی زرداری اورچئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی منظوری کے بعد بورڈ کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفیکشن کے مطابق بورڈ میں فریال تالپور، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو شامل کیا گیا ہے۔ پارٹی رہنما سیدنیئربخاری، فرحت اللہ بابر بھی بورڈ کے رکن نامزد کر دیئے گئے ہیں۔ تمام صوبائی صدور اور جنرل سیکرٹریز بھی عہدے کے لحاظ سے بورڈ میں شامل ہوں گے۔ پارلیمانی بورڈ سینٹ کے لئے پارٹی امیدواروں کی درخواستوں کا جائزہ لیکر ٹکٹ کا حتمی فیصلے کرے گا۔