وکلاکااسلام آباد ہائیکورٹ پر دھاوا،توڑ پھوڑ، چیف جسٹس چیمبر میں محصور

Feb 08, 2021 | 11:25:AM
وکلاکااسلام آباد ہائیکورٹ پر دھاوا،توڑ پھوڑ، چیف جسٹس چیمبر میں محصور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد ضلع کچہری میں تعمیر  غیر قانونی چیمبرز گرائے جانے پر  وکلا  آپے سے باہر ہوگئے اور اسلام آباد ہائیکورٹ پر دھاوا بول دیا۔احتجاجی وکلا نے کھڑکیوں کے شیشے توڑ دئیے،چیف جسٹس اطہرمن اللہ اپنے چیمبر میں محصور ہوکر رہ گئے۔


سی ڈی اے انفورسمنٹ اور پولیس نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد اور کچہری کے احاطے میں بنائے گئے غیرقانونی چیمبرز رات گئے گرا دییئے جس کے بعد آج صبح وکلا  نے ہائیکورٹ کی حدود میں اسلام آباد انتظامیہ،سی ڈی اے کے خلاف  نعرے بازی کی۔احتجاجی وکلا  کی جانب سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ کے  کے دفتر میں توڑ پھوڑ اور نعرے بازی بھی کی گئی ،واقعہ کی فوٹیج بنانے پر  وکلا صحافیوں سے بھی لڑپڑے۔

https://www.24urdu.com/uploads/digital_news/2021-02-08/news-1612771098-9953.mp4

API Response: No news found against this URL: https://www.24urdu.com/uploads/digital_news/2021-02-08/news-1612771098-9953.mp4

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بلاک میں وکلا   آئے تو اسپیشل سیکیورٹی پولیس وہاں موجود نہیں تھی، جبکہ اسلام آباد پولیس کے دستے کافی دیر بعد ہائیکورٹ میں آئے۔

  وکلا اور سائلین کو داخلے سے روک دیا گیا ، اسلام آباد ہائیکورٹ جانے والی سروس روڈ کو بھی بند کردیا گیا  ۔جسٹس محسن اخترکیانی کی جانب سے وکلاء کو بار روم میں بیٹھ کر بات کی پیشکش کی گئی ہے ،انہوں نے احتجاجی وکلا سے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد کے چیمبر سے ساتھیوں کو نکالیں تاکہ بات ہوسکے،اگر وکلا کو لگتا ہے ان سے زیادتی ہوئی تو بیٹھ کر ہمیں بتائیں۔ بیٹھ کر بات نہیں کریں گے تو مسئلہ حل نہیں ہوگا۔دوسری جانب احتجاجی وکلا کا کہنا ہے کہ جو بات ہوگی اوپن ہوگی اور سب کے سامنے ہوگی۔