کورونا ویکسینیشن کیلئے رجسٹرڈ ہیلتھ ورکرز کو کوڈز جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ویکسی نیشن کے لئے رجسٹرڈ ہیلتھ ورکرزکے کوڈز جاری کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں غیر متعلقہ افراد کو کورونا ویکسین لگائے جانے پر این سی او سی، محکمہ صحت اور ای او سی حکام کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں اس معاملے پر حکام کو بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق این سی اوسی نے ویکسی نیشن کے لئے رجسٹرڈ ہیلتھ ورکرزکے کوڈز جاری کردیئے جس کے تحت کوڈز کے حامل ہیلتھ ورکرز کو ویکسین کے دونوں ڈوز لگائی جائیں گی جب کہ دونوں ڈوز کے بعد نادرا سے کووڈ ویکسین لگوانے کا سرٹیفکیٹ جاری ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ جس ہیلتھ ورکر کا کوڈ نادرا کوڈ سے میچ نہیں ہوگا اسے سرٹیفکیٹ نہیں ملےگا۔ محکمہ صحت کے حکام کوڈیجیٹل مکینزم تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے محکمہ صحت کے سینٹرز میں مانیٹرنگ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ویکسی نیشن سینٹرزمیں ڈیوٹی کرنے والےافسران کی بھی مانیٹرنگ پرغور کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو فی الحال سائنو فارم ویکسین نہیں دی جائے گی۔