(24 نیوز) میانمار میں ہونیوالی فوجی بغاوت کے خلاف تیسرے روز بھی احتجاج جاری رہا۔دارالحکومت نےپیٹو میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے فوجی بغاوت نامنظور کے نعرے لگائے۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق دارالحکومت نےپیٹو میں مظاہرین کی جانب سے میانمار کی ڈی فیکٹو سربراہ آنگ سان سوچی کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا جبکہ پولیس نےمظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پانی کی توپوں کا استعمال کیا ،پانی کے پریشر سے گر کر کئی مظاہرین زخمی بھی ہوئے جبکہ مظاہرین کی جانب سے پولیس کو پانی روکنے کی اپیل کی گئی اور انہیں پھول پیش کیے گئے، مظاہرین کی اپیل پر پولیس نے پانی کی توپوں کا استعمال روک دیا۔