حادثے کا شکارمریم نواز کی بیٹی مہر النسا  گھر منتقل

Feb 08, 2021 | 13:28:PM
حادثے کا شکارمریم نواز کی بیٹی مہر النسا  گھر منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)گزشتہ روز حادثے کا شکار ہونے والی مریم نواز کی بیٹی مہر النسا کو گھر منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی بیٹی مہرالنسا گزشتہ روز گالف کی کار ڈرائیو کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئی تھیں۔مہر النسا کے سر میں چوٹ آئی تھی اور ہسپتال میں ان کے سر کی سرجری بھی کی گئی تھی لیکن طبیعت بہتر ہونے کے بعد مریم نواز کی صاحبزادی کو شریف میڈیکل سٹی ہسپتال جاتی امرا سے گھر منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق مہرالنسا کی طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہے تاہم ڈاکٹرز نے انہیں کچھ روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔