پی ڈی ایم کی سیاست ناکام ہو چکی:فواد چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ پی ڈی ایم کی سیاست مسلسل ناکام ، یہ اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے ان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔
فواد چودھری نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاست بچگانہ سوچ پر مبنی ہے۔فضل الرحمان اور مریم نواز فوج کو متنازع بنانے کی کوشش کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے اپوزیشن کے بیانات کی واضح الفاظ میں تردید کردی ہے۔