فضل الرحمانٰ کامریم نواز کو فون،بیٹی کی خیریت دریافت کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مریم نواز کو ٹیلی فون کرکے ان کی صاحبزادی مہرالنسا کی خیریت دریافت کی اور مہرالنسا کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدرمریم نواز شریف کی بڑی صاحبزادی مہر النسا حادثے میں زخمی ہوگئی تھیں تاہم اب انہیں ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔ مہر النسا کی طبیعت اب پہلے سے کافی بہتر بتائی گئی ہے۔