(24نیوز)کراچی میں مبینہ ذاتی دشمنی پر 2 بھائیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ایس ایس پی ساؤتھ زبیر شیخ کےمطابق پیر کی صبح ایف ٹی سی فلائی اوور کے نزدیک 2 بھائیوں کو ہدف بنا کر نشانہ بنایا گیا۔ مقتولین سٹی کورٹ سے پیشی کے بعد واپس آرہےتھے جب موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کردی۔خیال رہے کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے اورجائے وقوعہ کےاطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کررہے ہیں۔
ایس ایس پی ےبتایا کہ مقتولین اور مخالف گروپ کےخلاف محمود آباد،ڈیفنس، بلوچ کالونی کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔مقتولین اورمخالفین ایک دوسرے پرمقدمات درج کراتے رہے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پچھلےکچھ دنوں سےاس قسم کےواقعات ہورہے ہیں۔