صومالیہ: سیکورٹی قافلے پر بم حملہ،  13 اہلکار  ہلاک

Feb 08, 2021 | 15:35:PM

(24 نیوز) صومالیہ کی ریاست گالمودوگ میں سیکیورٹی قافلے پر بم حملے کے نتیجے میں 13 اہلکار  ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق فوجی قافلہ دارالحکومت موغادیشو سے تقریبا 400 کلومیٹر شمال میں دھساماریب شہر کی جانب جا رہا تھا کہ راستے میں شدت پسندوں نے بم حملہ کر دیا۔صومالیہ میں سرگرم شدت پسند جماعت الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ الشباب پہلے بھی ملک میں سیکیورٹی فورسز پر حملے اور ہوٹلوں کو یرغمال بناکر غیر ملکیوں کو قتل کرنے کی کارروائیوں میں ملوث رہی ہے۔

خیال رہے کہ سیاسی عدم استحکام اور دہشتگردی کے شکار ملک میں آج ووٹنگ ہونا تھی تاہم اب یہ ملتوی کر دی گئی ہے اور ابھی انتخاب کی نئی تاریخ طے نہیں کی گئی۔

مزیدخبریں