سازشی عناصرکو ناکامی کےسوا کچھ نہیں ملے گا: شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم والے خسارے میں رہیں گے، آئیں لانگ مارچ کریں ہم تیار بیٹھے ہیں۔سازشی عناصرکو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔
شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز، فضل الرحمان کی ایک لائن، بلاول دوسری لائن پر ہیں ،یہ سینٹ الیکشن بھی ایک ساتھ نہیں لڑ سکتے، ان کی سازشیں ناکام ہوں گی۔پی ڈی ایم کے دو تین رہنماؤں نے تماشا لگا رکھا ہے، ہر وقت ایک ادارے کو ٹارگٹ کریں گے تو ردعمل تو ہوگا، امید ہے مریم، فضل الرحمان ترجمان افواج پاکستان کی بات کو سمجھیں گے، فوج پر دباؤ کا مقصد جمہوری حکومت کو گرانا ہے۔