ای کامرس کی مقامی ٹرانزیکشنز 350ارب تک پہنچ گئیں، سٹیٹ بینک

Feb 08, 2021 | 18:53:PM
ای کامرس کی مقامی ٹرانزیکشنز 350ارب تک پہنچ گئیں، سٹیٹ بینک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ای کامرس کی مقامی ٹرانزیکشنزگزشتہ ایک سال کے دوران 350 ارب روپے تک بڑھ چکی ہیں۔ سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق سال 2019 کے مقابلہ میں گزشتہ سال میں پاکستان میں ای کامرس کے تحت کی جانے والی ٹرانزیکشنز میں 35فیصد اضافہ ہوا ہے اور دوران سال کاروبار کا حجم 350ارب روپے تک پہنچ گیا۔
اس حوالے سے ایل ایکس وائی گلوبل کے ڈائریکٹر یوسف جمشید نے کہا ہے کہ پاکستان ریٹیلز کے مجموعی کاروبار میں ای کامرس کا حصہ 0.55فیصد ہے جبکہ بین الاقوامی سطح پر یہ شرح 15فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاﺅن کے دوران کاروبار میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور ریٹیلرز اپنے صارفین کو متوجہ کرنے کے اقدامات کر رہے ہیں تاکہ کاروبار میں اضافہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن کا عمل ایک اچھا اقدام ہے۔
 انہوں نے کہا کہ اپ گریڈیشن کا کام پہلے ہی کر لینا چاہئے تھا جس سے لاک ڈاﺅن کے دوران ای کامرس سے استفادہ کرنے والے صارفین کے ساتھ ساتھ نئے صارفین کو متوجہ کرنے میں مدد حاصل کی جا سکتی تھی۔ دوسری جانب ادارہ برائے شماریات پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گذشتہ ایک دہائی کے دوران ریٹیل سیکٹر کی شرح نمو میں مسلسل ترقی کا عمل جاری رہا۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران پاکستان ریٹیل کے شعبہ کاحجم 7کھرب روپے سے زیادہ رہا ہے جو مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 16 فیصد کے مساوی ہے۔