(24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ میں رانا ثنااللہ کی آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کل ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر پر مشتمل دو رکنی بنچ رانا ثنا اللہ کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گا ۔رانا ثنا اللہ اپنے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوں گے۔ دو رکنی بنچ لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کی درخواست پر بارہ بجے کے بعد سماعت شروع کرے گا۔
درخواست میں چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ نیب آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام کے تحت انکوائری کر رہا ہے۔
لیگی رہنما و ایم این اے رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب نے اپنے اختیار سے تجاوز کرتے ہوئے انکوائری کی منظوری دی، نیب کی جانب سے طلبی کے نوٹسز بھجوائے گئے ہیں۔ نیب ان اثاثوں کی تحقیقات کر رہا جن پر اے این ایف نے منشیات سمگلنگ کی رقم سے بنانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ نیب کی طلبی نوٹسز کے بعد مسلسل نیب آفس میں پیش ہو رہا ہوں۔ انکوائری کے دوران نیب کی طرف طلبی پر پیش ہوں گا، عبوری ضمانت منظور کی جائے۔
رانا ثنا اللہ کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کل ہو گی
Feb 08, 2021 | 18:56:PM