بلاول بھٹو کابھی اوپن بیلٹ آرڈیننس چیلنج کرنے کااعلان 

Feb 08, 2021 | 19:02:PM
بلاول بھٹو کابھی اوپن بیلٹ آرڈیننس چیلنج کرنے کااعلان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی نے اوپن بیلٹ آرڈیننس چیلنج کرنے کااعلان کردیا، بلاول بھٹو زرداری کاکہناہے آرڈیننس کے ذریعے آئین کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا،صدارتی آرڈیننس سے سینیٹ الیکشن متنازع ہو سکتے ہیں،حکومت سینیٹ الیکشن کو متنازعہ بناناچاہتی ہے،ہر الیکشن خفیہ بیلٹ پیپر کے ذریعے ہوتا ہے، ہم امید رکھتے ہیں عدالت اس چیز کی اجازت نہیں دے گی، ہم اس آرڈیننس کوچیلنج کریں گے،اگرخدانخواستہ یہ سازش کامیاب ہوئی تو یہ پاکستان کی جمہوریت پر بہت بڑا حملہ ہوگا۔
بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی شروع دن سے نیت خراب تھی،اس لئے 3سال تک قانون سازی نہیں کی،نالائق حکومت سینٹ انتخابات کے دوران میچ فکسنگ کر رہی ہے، سب سے بڑے ہاﺅس کے الیکشن کو متنازع بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے یہ ایسا ہی کیا جا رہا ہے جیسے عام انتخابات میں کروایا گیا تھا، اس سے ناصرف پارلیمان متنازع ہو رہی ہے بلکہ کورٹ بھی متنازع ہو سکتا ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ حکومت کو علم ہے ان کے اپنے لوگ ناراض ہیں ،ووٹ کے حق کیساتھ ہر شخص کو خفیہ ووٹ کا حق حاصل ہے،الیکشن ریفارمز کے حامی ہیں لیکن حکومت اس پر یقین نہیں رکھتی ،حکومت کا یہ قدم غیرذمہ دارانہ ہے،ہم متفقہ الیکشن اصلاحات پر یقین رکھتے ہیں ۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ نیب کو سیاسی رہنماﺅں کےخلاف استعمال کیا جارہا ہے،سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کا مقابلہ کریں گے،پی ڈی ایم ان کو اوپن ووٹ میں ٹف بھی ٹائم دے گی ،حکومت کے لوگ ان کیخلاف اوپن ووٹ دینے کو بھی تیار ہیں۔
واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام نے بھی سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس کو چیلنج کردیاہے، عدالت نے جمعیت علمائے اسلام کی درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرلی ہے۔