آسٹریا میں چھ ہفتے سے جا ری لا ک ڈا ئون میں نرمی،دکا نوں پر خریدا روں کا رش

Feb 08, 2021 | 19:09:PM

(24 نیوز)لا ک ڈائون میں نرمی آتے ہی آسٹریا میں چھ ہفتے سے بند دکانیں کھل گئیں ۔ شاپنگ سینٹروں پر عوام کی لمبی قطاریں۔
 تفصیلا ت کے مطا بق سب سے زیادہ رش ویانا کے انٹرنیشنل بازار ماریہ ہلفار سٹرسے پر دیکھا گیا۔ جہاں عوام کا بے پنا ہ رش دیکھا گیا ۔ مارکیٹ انتظامیہ عوام کو بار بار سماجی فاصلہ برقرار رکھنے پر زور دیتی رہی ۔  یاد رہے کہ آسٹریا میں 6 ہفتہ سے لاک ڈا ئون جاری تھاجس کی وجہ سے تمام چھوٹی بڑی دکانیں بند تھیں ۔ آج سے حکومت نے لاک ڈائون میں نرمی کرتے ہوئے آسٹریا بھر میں دکانیں کھولنے کا اعلان کیا۔

مزیدخبریں