(24نیوز)پاکستان کی جاپان کو برآمدات میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 10.66 فیصد کمی ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2020 ،89.022 ملین ڈالر مالیت کی مصنوعات جاپان کو برآمد کی گئی ہیں جبکہ جولائی تا دسمبر 2019 کے دوران جاپان کو برآمدات کا حجم 99.646 ملین ڈالر رہا تھا۔
گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران جاپان کوپاکستان برآمدات میں 10.624 ملین ڈالر یعنی 10.66 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایس بی پی دسمبر 2019 کے مقابلہ میں دسمبر 2020 کے دوران بھی برآمدات میں 4.72 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ دسمبر 2019 میں جاپان کو کی جانے والی برآمدات سے 15.532 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا جبکہ دسمبر 2020 کے دوران برآمدات کا حجم 14.798 ملین ڈالر تک کم ہو گیا۔
اسی طرح نومبر 2020 کے مقابلہ میں دسمبر 2020 کے دوران برآمدات میں 19.10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ نومبر 2020 میں جاپان کو 18.293 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں جبکہ دسمبر 2020 میں برآمدات کا حجم 14.798 ملین ڈالر تک کم ہو گیا۔ دوسری جانب گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران جاپان سے کی جانے والی درآمدات میں 7.91 فیصد کمی سے درآمدات کا حجم 596.522 ملین ڈالر کے مقابلہ میں جولائی تا دسمبر 2020 کے دوران 549.307 ملین ڈالر تک کم ہو گیا۔
جاپان کو برآمدات میں تین ماہ کے دوران 10.66 فیصد کمی
Feb 08, 2021 | 19:10:PM