اداکاردلیپ کمار کا گھر ملبے کا ڈھیر بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارتی اداکار دلیپ کمار کے پشاور میں آبائی گھر میں رہائش پذیر مالک مکان کے وکیل کا کہنا ہے کہ لیجنڈ اداکار کا گھر ملنے کا ڈھیر بن چکا ہے لیکن نے حکومت نے گھر کو انٹیک ایکٹ کے ذریعے اکوائیر کرنے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق وکیل مالک مکان کا کہنا ہے کہ2011 میں صوبائی حکومت کی جانب سے 3 کروڑ کی افر کی گئی لیکن اس نوٹیفیکیشن کو بھی واپس لے کیا گیا، ہم نے ڈپٹی کمشنرکو دو نکاتی درخواست پیش کی ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے انٹیک ایکٹ کے تحت جو نوٹیفیکیشن جاری ہوا اس منسوخ کیا جائے۔ حکومت خیبر پختونخوا جس مقصد کیلئے بھارتی اداکار دلیپ کمار کا گھر لینا چاہتی ہے وہ سرکاری خزانے پر بوجھ ثابت ہوگا۔
وکیل مالک مکان نے مزید کہا کہ گھر اس حالت میں نہیں کی اس کی تعمیر نو کی جاسکے، گھر ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکان مالک لعل محمد خان اس جگہ پر پلازہ تعمیر کرنا چاہتے ہیں، اس گھر کی قیمت آج کے دور میں 35 کروڑ ہے۔ مالک مکان اگر حکومت بھارتی لیجنڈ کا گھر خریدنا چاہتی ہے تو ہمیں 35 کروڑ روپے ادا کرے، اس کے علاوہ دس سال میں جو نقصان ہوا جو کہ کروڑوں میں ہے وہ بھی ادا کرے۔