(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت زرعی شعبے کی بحالی سے متعلق اصلاحات پرجائزہ اجلاس ہوا،شرکا دوران بریفنگ بتایاگیاکہ گندم، چاول، مکئی،کپاس اورگنے کی پیداواربھی خطے کے مقابلے میں کم ہے،اجلاس میں زرعی شعبے کے فروغ کے متعلق وزیراعظم کی زیرصدارت کمیٹی کے قیام کافیصلہ کیاگیا۔
جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ کمیٹی میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کے نمائندے شامل ہوں گے،نجی شعبے اورماہرین بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے، اعلامیہ کے مطابق کمیٹی ایگریکلچرٹرانسفارمیشن پلان کوحتمی شکل دےکررپورٹ وزیراعظم کوپیش کرےگی۔
زرعی شعبے کے فروغ کیلئے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ
Feb 08, 2021 | 20:10:PM