(24 نیوز) انتظامیہ کے وفاقی سرکاری ملازمین سے مذاکرات کامیاب، حکومت نے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد تک اضافے کا فیصلہ کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت اور وفاقی سرکاری ملازمین میں مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ وفاقی حکومت کے گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین سے مذاکرات ہوئے، ملازمین نے صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافے کا مطالبہ کیا ہے تاہم ہم صوبوں کی تنخواہ بڑھانے کے اختیارات نہیں رکھتے، صوبائی حکومتوں کو ڈائریکٹیو بھجوائیں گے کہ ان کی تنخواہیں بڑھائیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وفاقی سرکاری ملازمین کے لئے مراعات اور تنخواہوں سے متعلق اعلان کل کریں گے جب کہ ہم اٹھارہویں ترمیم کے ساتھ صوبوں کے معاملات طے نہیں کرسکتے۔