(24 نیوز)پاکستان نے رواں سال عازمین جج کیلئے کورونا ویکسی نیشن لگانا ضروری قرار دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سرکاری سطح پر حج سکیم کے لئے درخواستوں کی وصولی کا عمل رواں ماہ کے دوران شروع ہو جائے گا۔اس برس قریباً2 لاکھ افراد حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے تاہم امسال یہ سعادت کورونا ویکسی نیشن سے مشروط ہو گی جبکہ حج کے لئے فلائٹ آپریشن مئی کے آخر یا جون کی ابتدا میں شروع ہو گا۔
اس سے قبل عازمین کو ویکسین لگانے کے لئے بڑے شہروں میں ویکسینیشن سنٹرز بنائے جائیں گے۔ جہاں عازمین کی کورونا سمیت دیگر بیماریوں سے بچائو کے انجکشن اور ویکسی نیشن کی جائے گی۔