سپریم کورٹ کاپنجاب حکومت کو کنٹریکٹ اساتذہ کو تقررکی تاریخ سے مراعات دینے کا حکم 

Feb 08, 2021 | 20:45:PM
سپریم کورٹ کاپنجاب حکومت کو کنٹریکٹ اساتذہ کو تقررکی تاریخ سے مراعات دینے کا حکم 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سپریم کورٹ نے کنٹریکٹ اساتذہ کو تقرر  کی تاریخ سے مراعات دینے کے خلاف چیف سیکرٹری پنجاب کی اپیل خارج کردی ۔
 لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا ۔ٹربیونل کا اساتذہ کو تقرری کی تاریخ سے مراعات دینے کا فیصلہ برقراررکھتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ حکومت کیا اساتذہ کو بھیڑ بکریاں سمجھ رہی ہے،حکومت چاہتی ہے کہ کیا اساتذہ کو ملک سے باہر نکال دیں،اساتذہ معاشرے کا قابل احترام طبقہ ہے۔اساتذہ کو تقرر  کی تاریخ سے مراعات دی جائیں۔
صدر ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے ۔پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ ٹربیونل نے اساتذہ کو تقرری کی تاریخ سے مراعات دینے کا حکم دیا تھا،اساتذہ مراعات لینے کاقانونی استحقاق نہیں رکھتے ،ٹربیونل کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے ، استدعا ہے کہ کالعدم قرار دیا جائے۔