با کسر عا مر بیٹے کو پہلی سا لگرہ پر65لاکھ 90ہزار روپے کی گھڑی دینگے

Feb 08, 2021 | 21:00:PM
با کسر عا مر بیٹے کو پہلی سا لگرہ پر65لاکھ 90ہزار روپے کی گھڑی دینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)باکسر عامر خان نے بیٹے محمد زاویئر کی پہلی سالگرہ پر تحفے میں دینے کے لیے 30ہزار پائونڈ تقریبا 65لاکھ 90ہزار روپے کی گھڑی خرید لی۔ 
تفصیلات کے مطا بق عامر خان کے بیٹے کی سالگرہ 12فروری کو آ رہی ہے اور وہ اپنی اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ مل کر اس کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ عامر خان نے اس رولیکس گھڑی کی تصویر اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر پوسٹ کی اور مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے یہ گھڑی کس مقصد کے لیے خریدی ہے۔ واضح رہے کہ عامر خان اور فریال مخدوم کی پہلے دو بیٹیاں6سالہ لیمیسااور 2سالہ الیانا ہیں، جن کے بعد ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔