چیف جسٹس بلاک پر حملہ کرنیوالے وکلا کیخلاف مقدمہ درج،گرفتاریوں کیلئے چھاپے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس بلاک پر حملہ اور توڑ پھوڑ کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیااور ان کے لائسنس معطلی کیلئے اسلام آبادبار کونسل کوریفرنس ارسال کیاجائیگا۔
ترجمان اسلام آبادہائیکورٹ نے کہاکہ آج وکلا نے اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس بلاک پر حملہ کیااورتوڑپھوڑ کی ،واقعے کی باقاعدہ ایف آئی آر درج ہوچکی ہے ،مقدمہ اسلام آبادہائیکورٹ کے سکیورٹی انچارج کی مدعیت میں درج کیاگیا،چار خواتین سمیت 21 وکلا کو ایف آئی آر میں نامزد کیاگیا ہے،ترجمان کاکہناہے کہ ایف آئی آر میں نامزد وکلا کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ترجمان اسلام آبادہائیکورٹ نے مزید کہاکہ وکلا کیخلاف الگ سے توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جارہی ہے۔