چیئرمین نیب نے میگا کرپشن کیسز پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی 

Feb 08, 2021 | 21:50:PM

(24 نیوز)چیئرمین قومی احتساب بیورو ( نیب )جسٹس (ر) جاوید اقبال نے تمام بیوروز سے میگا کرپشن کیسز پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین قومی احتساب بیورو ( نیب )جسٹس (ر) جاوید اقبال نےمیگا کرپشن مقدمات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔ ہاﺅسنگ سوسائٹی کیسز سے متعلق رپورٹ بھی ایک ماہ میں پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
 چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ بڑی مچھلیوں کیخلاف کیسز فائلوں میں ہرگز دبا کر نہ رکھے جائیں۔مقررہ مدت کے اندر مقدمات تیار کرکے ریفرنس دائر کیا جائے اور کرپشن کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل یقینی بنایا جائے۔

مزیدخبریں