ٹیسلا کمپنی کے ما لک کی کامیاب پالیسی، بٹ کوائن کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

Feb 08, 2021 | 23:01:PM

(24 نیوز)ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کا کہنا ہے کہ ہم نے جنوری 2021 میں بٹ کوائن میں ڈیڑھ ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی۔اس کے نتیجے میں بٹ کوائن کی قیمت میں 8 فروری کو 10 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا اور وہ ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطا بق اس اعلان کے بعد بٹ کوائن کی قیمت 43 ہزار 625 ڈالرز تک پہنچ گئی جو اب کچھ کم ہوکر 43 ہزار 500 ڈالرز، 70 لاکھ پاکستانی روپے ہوگئی ہے۔اس اعلان کے نتیجے میں چھوٹی ڈیجیٹل کرنسیوں بشمول ethereum اور ایکس آر پی کی قدر میں بھی بالترتیب 5 اور 4 فیصد اضافہ ہوا۔بٹ کوائن کی قیمت جنوری میں 42 ہزار ڈالرز کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھی مگر پھر اس میں تیزی سے کمی آئی تھی۔جنوری کے تیسرے عشرے میں یہ 30 فیصد کمی سے 28 ہزار 500 ڈالرز تک پہنچ گئی تھی۔تاہم ٹیسلا کی جانب سے اس اعلان سے 10 دن قبل ایلون مسک نے ٹوئٹر پروفائل پیج پر بٹ کوائن ہیش ٹیگ کا اضافہ کیا تھا، جس کے بعد ڈیجیٹل کرنسی کی قیمتوں کو پھر پر لگ گئے تھے۔

مزیدخبریں